جنوب کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیاں کے مضافات میں عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین گولیوں کاتبادلہ

وسیع علاقہ محاصرے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہونے کی اطلاع آپریشن شروع //آئی جی کشمیر

سرینگر /19اپریل/اے پی آئی زنی پورہ شوپیاں میں عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد پولیس وفورسز نے وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیاہے پولیس و فورسز کوشبہ ہے کہ علاقے میں دوسے تین عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق 34راشٹریہ رائفلز جموں کشمیر پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دانگام وانگام زنی پورہ شوپیاں کے علاقے میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہے اطلاع ملنے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے داخلی اور خارجی راستوں کوسیل کر دیا اور اس جگہ کی طرف پیش قدمی شروع کی جہاں عسکریت پسند چھپتے بیٹھے ہے جو ں ہی پولیس فورسز قریب پہنچ گئے چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے پولیس وفورسز پر گولیاں چلائی اور پولیس وفورسز کامحاصرہ توڑ کرفرار ہونے کی کوشش کی پولیس وفورسز نے مزید کمک طلب کرکے وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کر عسکریت پسندو ںکے خلا ف بڑے پیمانے پرآپریشن شروع کردیا ۔ادھرآ ئی جی کشمیر وجئے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوب کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیاں کے زنی پورہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے بیٹھنے کی اطلاع ہے۔ انہوں کہا جوں ہی پولیس فورسزنے علاقے کا محاصرہ کیاعسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی وسیع علاقہ محاصرے میں لے لیاگیاہے او رتلاشی کارروئی شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.