مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں ٹیکہ کاری کی مہم میں شدیدکمی ماہرین پریشان

ائماء مساجدعلماء نے لوگو ںپرزور دیاکہ وہ ٹیکہ کاری کیلئے آگے آ ئیں اور وبائی بیماری سے محفوظ رہے

سرینگر/اے پی آئی: ٹیکہ کاری میں رمضان المبارک کے متبرک ایام شروع ہونے کے بعد بڑے پیمانے پرکمی ،سیول سوسائیٹئز سے وابستہ افراد ائماء مساجد مذہبی علماء نے لوگوں پرزور دیاکہ وہ کروناوائرس کاٹیکہ لگانے کے لئے آ گے آ ئے اور کروناوائرس کی چین توڑنے کیلئے اپنی خدمات انجام دے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ماہرین نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ رمضان المبارک کے متبرک ایام شروع ہونے کیساتھ ہی کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے تیار کے گئے ٹیکہ کاری کی مہم لگانے میں ریکارڈ توڑ کمی ا ٓئی ہے مرکزی زیرانتظام علاقے جموں کشمیرکے دو یاتین اضلاع میں لوگ ٹیکہ کاری کی طرف متوجہ ہورہے ہے ،جبکہ دیگراضلاع میں ٹیکہ کاری کی مہم سست رفتاری سے جاری ہے اور بہت کم تعداد میں لوگ ٹیکہ کاری کی طرف متوجہ ہورہے ہیں ۔مختلف مکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کوکہناہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ویکسین کے بارے میں افواہیں بھی پھیلائی گئی اور رمضان المبارک کے متبرک ایام شروع ہونے کے باعث بھی ٹیکہ کاری کی مہم ٹھنڈی پڑی ہوگی تاہم اس بات کابھی سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ مرکزی زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں فرنٹ لائن پرلڑنے والے ڈاکٹروں نیم طبعی عمل میں اب تک صرف 25%ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل عملے نے ٹیکہ کاری کی ہے اور 80%نے ٹیکہ کاری سے دور رہنے میں بھی اپنی عافیت سمجھی ۔ماہرین کے مطابق ڈاکٹروں نرسوں پیرا میڈیکل عملے اسپتالوں میں صفا ئی کرنے والوں ٹیسٹ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے علاوہ بارہ سال سے سو سال تک عمر رکھنے والے افرا دکے لئے قا بل کروناوائرس کاٹیکہ لگا نالازمی قرار دیاجاناچاہئے تب جاکرہی اس وبائی بیماری کی چین کو توڑنے میں مدد مل سکے ۔ادھر مذہبی علماء سیول سوسائیٹئز سے وابستہ افراد ائماء مساجد نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ کروناوائرس کاٹیکہ لگانے کے لئے آگے آ ئے اور رمضان المبارک کے متبرک ایا م کے دوران بھی کروناوائرس کاٹیکہ لگائے ایک درجن کے قریب اسلامی ممالک کی جانب سے فتویٰ جاری ہو اجس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کروناوائرس کاٹیکہ لگانے سے روزے پرکوئی اثر نہیں پڑتاہے اور مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ بغیرکسی حجت کے کرونا وائرس کاٹیکہ لگائیں ۔

Comments are closed.