پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے تصدق حسین میر کی بطورڈائریکٹر ایجوکیشن کی تقرری کا خیرمقدم کیا
سری نگر ، 19 اپریل: جموں و کشمیر کی نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن (PSAJK) نے تصدق حسین میر کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) کے تقرر کے حکومت کے فیصلے کی سرانہا کی ۔ایسوسی ایشن نے اسے ایک اچھا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ تصدق حسین میر کی تقرری تعلیم کے شعبے کو جدید ترقی پسندی کی راہ پر گامزن کرنے میں بہت آگے بڑھے گی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ تصدق حسین میر اپنے سابقہ عہدوں کے دوران دیئے گئے خدمات کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیر میں تعلیم کے شعبے کو متعدد چیلنجوں اور مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مکمل ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا کہ ہم تصدق حسین میر کو ان کی نئی پوسٹنگ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے موصوف کو طلبہ ، والدین اور اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےلئے نئے آنے والے ہر اقدام کی بھر پور حمایت کریں گے ۔اور تعلیمی شعبہ کو درپیش مشکلات کے نکالنے کےلئے موصوف کو ہر سطح پر تعاون دیں گے ۔ا س موقعے پر انہوںنے کہا کہ وادی میں تعلیمی شعبہ جن حالات سے گزررہا ہے اس سے نکالنے کےلئے ناظم موصوف کو عملی اقدامات اُٹھانے چاہئے ۔
Comments are closed.