سرینگر /17اپریل / سی این آئی مشکوک نقل و حمل کے بعد سیکورٹی فورسز نے سنیچروار کے روز سرحدی ضلع راجوری کے نزدیکی علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارورائی عمل میں لائی تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی قابل اعتراض شئے بر آمد نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں جموں سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو راجوری قصبہ کے نزدیک علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔تاہم کہیں سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیںکی گئی اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ راجوری کے دیہات میں مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جس کے بعد تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی او ر نہ ہی کوئی نہ خوشگوار واقعہ پیش آیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.