ترا ل میں دوران شب پُر اسر ار طور پر گولی لگنے سے خاتون زخمی ؛ اونتی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ ، دو شیزہ زخمی ، ڈرائیور گرفتار
سرینگر /17اپریل / سی این آئی جنوبی قصبہ ترا ل میں دوران شب پُر اسر ار طور پر گولی لگنے کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی ہے ۔ ادھر اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی جس کے بعد اسکو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترال کے ڈار گنائی گنڈ علاقے میں دوران شب ایک خانون جس کی شناخت شکیلہ بانو زوجہ غلام نبی لون کے بطور ہوئی کو گولی لگی جس کے بعد وہ زخمی ہو گئی ۔ پولیس بیان کے مطابق گولی لگنے کے بعد مذکورہ خاتون کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں نے خاتون کو آری پل اسپتال پہنچایا جس کے بعد وہاں سے اسکو سب ضلع اسپتال ترال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس کے مطابق انہوں نے اسپتال میں یہ بات ظاہر نہیںکی کہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تاہم ڈاکٹروں نے جانچ کے دوران یہ بات پائی کہ مذکورہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہے اور بعد میں ایس ڈ ی ایچ ترا ل سے خاتون کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا ۔ بعد پولیس کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہے جس کے بعد مذکورہ خاتون کے گھر پر تلاشی لی گئی جہاںسے وہ گولی بر آمد کی گئی جو خاتون کو لگی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 25/2021متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا جبکہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر اونتی پورہ علاقے میں سنیچروار کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سی آر پی ایف ی فائرنگ کے نتیجے میں دوشیزہ زخمی ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق اونتی پورہ چوک میںمشکوک نقل و حمل کے بعد سلیکشن گریڈ کانسٹبل نصیر اللہ نے ایک واگنار گاڑی زیر نمبر JK01J-8038کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس کانسٹبل کو زور دار ٹکر مار دی اور وہاں سے فرار ہو گیا جس کے بعد گاڑی کو تعاقب کیا گیا اور پدگام پورہ پل کے نزدیک بھی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہاں پر بھی نہ روکنے کے بعد جس کے بعد سی آر پی ایف نے ناکہ پر گاڑی کو روکنے کا اشاہ کیا اور ٹائر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کو ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی میں سوار ایک دوشیزہ جاسی پرویز دختر پرویز احمد شیخ ساکنہ مورن پلوامہ گولی لگنے سے زخمی ہو ئی ۔ جبکہ اس کے علاوہ گاڑی ڈرائیور جنید طارق ڈار ولد طارق احمد ڈار ساکنہ بادل پورہ ہند وارہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی دو شیزہ کو سرینگر کے بون اینڈ جوئنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے جبکہ پولیس کانسٹبل کی حالت بھی مستحکم ہے ۔ پولیس کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.