کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات ، گیاریوں جماعت کے امتحان ملتوی

تقریبات میں شامل ہونے کیلئے 200کے بجائے100 افراد کی حد مقرر

سرینگر /17اپریل / سی این آئی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ انتظامیہ نے تمام قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کیلئے 200کے بجائے100 افراد کی حد بھی مقرر جبکہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منعقد ہ ہونے والے گیاریں جماعت کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ریکارڈ درج ہوتا ہے اور ہر دن ہزار سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آتے ہیں ۔ کورونا وائرس کے کیسوں میںاضافہ کے چلتے جموں کشمیر حکومت نے سنیچر کو بورڈ آف سکول ایجو کیشن کے ذریعے لئے جانے والے گیارہویں جماعت کے طے شدہ امتحانات ملتوی کردیئے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ایک ٹویٹ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔حکومت نے سبھی قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کیلئے 200کے بجائے100 افراد کی حد بھی مقرر کی۔واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا انفیکشن انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس سے ہر خاص و عام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

Comments are closed.