اونتی پورہ میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سرینگر 14 اپریل: ضلع پلوامہ میں ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی دوران شب حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔سی این ایس کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد ساکن لدھو پامپور کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کو سرکاری لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا جس کے بعد اہلکار کے آخری رسومات انجام دئے گئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔

Comments are closed.