بانڈی پورہ میں منشیات فروش گرفتار ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد
سرینگر 14 اپریل / سی این ایس / منیشات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن سمبل نے ایس ڈی پی او سمبل کی نگرانی میں ایس ایچ او سمبل کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے نسبل علاقے میں ناکہ چیکنگ بہ عمل لاکر ایک شخص محمد آصف وگئے عرف آصف یلگار ولد غلام رسول ساکن ہلال آباد نسبل کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 14کوڈین بوتلیں برآمد کیں۔ تھانہ پولیس سمبل نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس ایف آئی آر نمبر .47/2021 درج کیا اور مذید تفتیش شروع کردی ہے۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ا س کے خلاف گاندربل میں بھی منیشات کے خلاف دو ایف ائی ار درج ہے ۔ یہ علاقے کے نوجوانوں میںانتہائی داموں میں منیشات فروخت کرتا تھا ۔پولیس کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکیں۔
Comments are closed.