کشمیر بھارت کا تاج اس کو تاج کے طرز پر ہی سجایا جائے گا /مرکزی وزیر دفاع

جموں کشمیر کے نوجوان تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوریت پسند بھی

پڑوسی کشمیریوں کی خوشحالی نہیں دیکھ سکتے،حالات بگاڑنے کیلئے آئے روز نئے حربے اپنارہے ہیں

سرینگر: مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر کی صورتحال پر نگاہ بنائے رکھے ہوئے ہیں اور وادی میں حالات بگاڑنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ کشمیرہندوستان کا تاج ہے اور اس کو تاج کی طرح ہی ترجیح دی جارہی ہے آج وہاں کے حالات مختلف ہے نوجوا ن تعمیر و ترقی اور جمہوریت پسند ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے وادی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر کی صورتحال پر بدستور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور یہاں کے خرمن امن کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں نے گذشتہ کئی دہائیوں سے بدترین حالات کا سامنا کیا’ بس اب اور نہیں ‘انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں حالات پر قابو پانے کیلئے تمام تراقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری نوجوان امن پسند اور ترقی پسند ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں ۔ آج کے حالات بلکل مختلف ہیں نوجوان تعلیمی میدان میں بہتر رول اداکررہے ہیں اور ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام لئے بغیر کہاکہ ہمارے پڑوسی کشمیریوں کی خوشحالی نہیں دیکھ سکتے اسلئے یہاں حالات کوبگاڑنے کیلئے آئے روز نئے نئے حربے اپنارہے ہیں۔ بھارت اپنے ہمسائیوں پریہ بات واضح کرنا چاہاتا ہے کہ کشمیر بھارت کاتاج ہے اور ہم اس کو تاج کی طرح کی سجاکے رکھیں گے اس کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کے ناپاک عزائم کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیاجائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں عوامی راج سے ہی تعمیر و ترقی ممکن ہے اور اس جمہوری عمل میں لوگ شامل ہورہے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار اس بات پر وعدہ بندہے کہ کشمیر کے حالات کے ساتھ ساتھ تعمیر وترقی کی طرف بھی توجہ دی جائے گی اور مرکزنے جموں کشمیر کے لئے کئی بڑے تعمیر و ترقی کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے ۔

Comments are closed.