ملعون وسیم رضوی کو اللہ تعلیٰ نے رسوا کیا ؛ عدالت عظمیٰ نے عرضی خارج کرکے 50ہزار جرمانہ عائد کیا
سرینگر/12اپریل/سی این آئی// بدبخت وسیم رضی کی دائر کردہ عرضی کو سوموار کو عدالت عظمیٰ نے خارج کرتے ہوئے ملعون پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ملعون نے آفاقی کتاب قرآن مجید سے 26آیات مبارکہ کو حذف کرنے کی اپیل دائر کی تھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سوموارکے روز قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق عرضی کو خارج کردیا۔کورٹ نے درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا۔وسیم رضوی نام کے ایک شر پسند نے ایک پی آئی ایل دائر کرکے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف کی 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا ’’ واقعی یہ ایک چھوٹی نچلے سطح کی درخواست ہے‘‘۔عدالت نے ملعون رضی پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ وسیم رضوی کی درخواست کے بعد گزشتہ دنوں ایک اسلامی کانفرنس میں وسیم رضوی کو اسلام سے خارج قرار دیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی قبرستان میں دفن نہیں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں شیعہ اور سنی علمائے کرام شامل ہوئے تھے۔وسیم رضوی کے بھائی نے بھی ویڈیو جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ وسیم سے ان کے کنبے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں رضوی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔وسیم رضوری پر بہت سارے بدعنوانی کے معاملے درج ہیں اور وہ بھارت میں مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے مسلسل بیانات دیتے رہتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے مسلم آبادی والے علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی وسیم رضوی کے خلاف سخت غم و غصے کااظہار کیا گیا اور اس ملعون کو سزادینے کے مطالبے کولیکر کئی جگہوں پر احتجاج بھی کیاگیا ۔ ملعون وسیم رضی کو آج اللہ تعلیٰ نے دنیا میں ہی رسوا کیا ۔
Comments are closed.