ٹھاٹھری ڈوڈہ میں ایک منی بس سڑک سے 400فٹ نیچے دریا میں جاگری

سرینگر/12اپریل: ٹھاٹھری ڈوڈہ میں ایک مسافر گاڑی سڑک سے لڑھک کر 400فٹ نیچے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 مسافروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ہے جبکہ گاڑی میں سوار متعددافراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس دوران پولیس ، مقامی لوگوں اور سیول انتظامیہ کے افسران نے بچائو کارروائیاںشروع کرتے ہوئے گاڑی سے زخمی مسافروں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا جبکہ فوت شدہ افراد کی نعشوںکو بھی باہر نکالا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ ٹھاٹھری میں کہلوتران شاہراہ پر روندی کے نزدیک ایک منی بس سڑک سے لڑھک کر قریب چار سو فٹ نیچے دریاء میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 8 مسافروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ہے جبکہ منی بس میں سوار قریب 12دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ کہلوتران شاہراہ پر وندی کے نزدیک منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قریب 400فٹ نیچے گر کر ایک دریا میں جاگری ، بتایا یا جاتا ہے کہ گاڑی مسافروں سے بھری تھی اور حادثے کے نتیجے میں 8مسافرموقے پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں ، پولیس اور سیول انتظامیہ نے بچائو کارروائی شروع کرتے ہوئے سبھی زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ گاڑی سے نعشوں کو بھی نکالا گیا ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایاکہ حادثے کی شکار گاڑی میں قریب 20افراد سوار تھے جن میں آٹھ کی موت واقع ہوئی ہے اور دیگر زخمیوں کو ڈوڈہ کے ضلع ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے کئی ایک کو جی ایم سی جموں نازک حالت میں منتقل کیاگیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.