التجا مفتی کا کورونا ووائرس ٹیسٹ مثبت ؛ خود کو علیحدہ کیا، ڈاکٹروں نے کورنٹائن رہنے کا مشورہ دیا

سرینگر/12اپریل: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی کوویڈ کیلئے مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو کورنٹائن کر دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدراور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کا کورونا ٹیسٹ سوموار کو مثبت آیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میںلکھا کہ میرے بڑی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس نے خود کو علیحدہ کیا ہے ۔اور تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے خود کو کور نٹائن کیا ہے اور اس لئے تمام افراد جو بھی اس کے رابطے میں آئیں ہے انہیں ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کوویڈ کے کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اہلیان جموں کشمیر میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.