بارشوں کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت می کافی بہتری ؛ محکمہ موسمیات نے 14اپریل سے بارشوں کے اگلے مرحلے کی پیشگوئی کی
سرینگر/12اپریل: وادی کشمیر میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 14سے اگلے مرحلے کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطا ق پیر پنچال کے آر پار شبانہ بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ادی کشمیر میں میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔انہوں بتایا کہ وادی میں بعد ازاں 14 سے 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں شبانہ دجہ حرارت 7.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ شب کے مقابلے میں دو ڈگری زیادہ ہے کیونکہ اتوار کو شبانہ درجہ حرارت 6.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرمائی راجدھانی سرینگر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 8ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اسی پہلگام میں کم سے کم 4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ، گلمرگ میں گذشتہ رات 0 کے مقابلے میں منفی 0.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے بتایا کہ 14 اپریل تک کسی شدید موسم کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔ 14 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک ہلکی ہلکی بارش / گرج چمک کے ساتھ (میدانی علاقوں میں) اور کہیں زیادہ برفباری کی توقع ہے۔
Comments are closed.