وادی کے شمال و جنوب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ؛ بڈگام اور اننت ناگ میںمزید تین منشیات فروش گرفتار، نشیلی مادہ ضبط

سرینگر/10اپریل/سی این آئی// منشیات کے خلاف اپنی کاروئی جاری رکھتے ہوئے بڈگام اور اننت ناگ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق بڈگام پولیس نے ناگام چاڈورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرلیا ہے۔گرفتار افراد کی شناخت مشتاق احمد کھانڈے ولد محمد صدیق کھانڈے ساکن بادی پورہ بڈگام،ارشاد احمد ایتو ولد غلام محمد ایتو ساکن ناگام چاڈورہ کے بطو ر ہوئی ہے وہ دنوں موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے اسپاسمو پروکسیون کے 480 کیپسول اور کوڈین کی 03 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ جرم میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔تھانہ پولیس چاڈورہ نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 35/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اسی دوران پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی پولیس پارٹی اے ایس پی اننت ناگ کی نگرانی میں شاہی بیکری بس اسٹینڈ کے قریب ایک ناکہ قائم کیا اور ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK18-0757 جس کو یونس الاسلام ماگرے ولد عبدلرشید ماگرے ساکن منگہال اننت ناگ چلارہا تھا اور چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 20 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ تھانہ پولیس اننت ناگ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 81/2021 درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Comments are closed.