نائد کھے بانڈی پورہمیں نوجوان کی نعش اپنے گھر میں پُر اسرار طور پر برآمد
مومن آباد اننت ناگ میں خاتون کی مبینہ خود کشی ، میکے والوںنے سسرال والوں کے مکان کو آگ لگائی
سرینگر/10اپریل/سی این آئی// نائد کھے بانڈی پورہ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی پُر اسرارموت کے حوالے سے پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر ضلع اننت ناگ میںایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی جس کے بعد خاتون کے میکے والوں نے سسرال والوں کے مکان کو نذرآتش کردیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیاکے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کشی کی جس کے بعد اس کے میکے والوں نے سسرال والوں کے مکان کو آگ لگادی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے مومن آباد علاقے میں سنیچر کو ایک خاتون نے مبینہ طور خود کشی کی اور جب یہ اطلاع اس کے میکے والوں کی ہوئی تو وہاں سے مردو زن جلوس کی صورت میں خاتون کے سسرال پہنچے اور ان پر خاتون کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اس دوران ان کا الزام تھا کہ اْن کی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے ہی خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھانے کیلئے مجبور کیا۔خاتون کے میکے کی جانب سے آئے ہوئے رشتہ دار اور دیگر لوگ کافی مشتعل تھے اور سسرال والوں کے مکان کو آگ لگائی ۔ اس دوران پولیس جائے موقعے پر پہنچی جنہوں نے حالات پر قابو پایا اور خاتون کی پُرسرار موت کی وجوہات کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ دریں اثناء شمالی ضلع بانڈی پورہ میں نائد کھے کے پشواری میں سنیچر کو ایک نوجوان کو اس کے گھر میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 18سالہ عبدال احمد ،جو کہ بارہویں کا طالب علم تھا، آج صبح نہیں جاگا اور جب اس کے گھر والے اْسے جگانے گئے تو اس کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ افراد خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو عبدال اپنے بستر پر مردہ پڑا تھا۔پولیس نے نوجوان کی اچانک موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.