سائبر پولیس کشمیر کی خصوصی کارورائی ؛ لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ سمارٹ فون برآمد

سرینگر/10اپریل/سی این آئی// سائبر پولیس کشمیر زون ، سری نگر نے لاکھوں روپے مالیت کے 30 لاپتہ موبائل فون برآمد کر کے حقیقی مالکان کے حوالے کر دئے، عام لوگوں تک خدمات کو بڑھانے اور ان کی پریشانیوں کے ازالے کے لئے ، سائبر پولیس کشمیر مختلف افراد کی جانب سے اپنے موبائل فون گم ہونے کے بارے میں درخواستیں وصول کررہا ہے۔ سی این آئی کے مطابق انچارج سائبر پولیس کشمیر کی نگرانی میں سائبر پولیس کشمیر کی تکنیکی ٹیم نے اپنی تما م تر صلاحتیو ں کو براوئے کار لاتے ہوئے گمشدہ موبائل فونوں کا سراغ لگانے کے لئے مستقل کوششیں جارہی ہیں ، اس کے علاوہ شہریوں کو ان کی روز مرہ زندگی میں درپیش مختلف ٹیکنالوجیز چیلنجوں میں شہریوں کی مدد کرتے ہے۔رواں ماہ کے دوران ، سائبر پولیس کشمیر نے لاکھوں روپے مالیت کے مختلف ماڈلز کے ایسے 30 گمشدہ سمارٹ سیل فونوں کا سراغ لگا کر اپنی کوششوں میں کامیاب رہا اور ا آج سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون سرینگر نے ان کو حقیقی مالکان کے حوالے کیا ۔آئی جی پی کشمیر زون کی ہدایت پر ، سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے مختلف بیداری مہم اور پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں ، جس میں عام لوگوں کو عصری آن لائن دھوکہ دہی اور گھوٹالوں وغیرہ سے آگاہ کیا جاتا ہے۔عام عوام نے خدمات انجام دینے میں سائبر پولیس کشمیر کے کردار اور کوششوں کی کافی سرہانہ کی ہے۔سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون نے عام لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی سے بھی بینک کی تفصیلات ، اکاؤنٹ کی تفصیلات ، ذاتی تفصیلات ، او ٹی پی وغیرہ شیئر نہ کریں۔

Comments are closed.