راجوری میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی ناکام کوشش ؛ پولیس نے دو افراد کی گرفتاری عمل میںلاکر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

سرینگر/10اپریل: جموں کے راجوری ضلع میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری پولیس کو سات اپریل کو ایک شکایات موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگوںنے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں با ضابط طور پر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی ۔ پولیس کے مطابق اے ٹی ایم چوری کی اس کوشش میںکوئی نقصان نہیںہو گیا تھا جبکہ بعد میں پولیس نے اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے پولیس نے دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی جس کے بعد تفتیش کے دوران دونوں نے جرم کا اعتراف کیا اور اس جرم میں استعمال کئے گئے کپڑوں کو بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت مزید تحقیقات جاری ہے اور دونوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.