کوچنگ سنیٹر میں زیر تعلیم تین طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت ؛ سرینگر انتظامیہ نے سنیٹر کو پانچ دنوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا

سرینگر/10اپریل/سی این آئی// سرینگر میں قائم ایک پرائیوٹ ٹیوشن مرکز میں زیر تعلیم تین طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے کوچنگ سنیٹر کو پانچ دنوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں قائم کوچنگ انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم تین طالب علموں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کو پانچ دن کیلئے بند کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ الن کوچنگ سنیٹر نامی اس زیر تعلیم نشاط سرینگر کا ایک طالب علم افراد خانہ سمیت کورنا وائرس میںمبتلا ہو گیا تھا جس کے بعد کوچنگ سنیٹر میں اس کے رابطے میں آنے والے بچوں کیلئے ماس ٹیسٹنگ عمل میں لائی گئی جس دوران مزید دو طالب علم کورونا میں متاثر پائے گئے ۔ دو مزید طالب علم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سرینگر انتظامیہ نے ٹیوشن سینٹرکو پانچ دن کیلئے بند کرنے احکامات صادر کئے۔سینٹر کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کیلئے صرف آن لائن کلاسوں کا اہتمام کریں۔

Comments are closed.