ٹپر ڈرائیورں کے ہاتھوں پٹائی کے بعد سیلز مین ہسپتال میںدم توڑ بیٹھا ؛ پولیس نے نامعلوم ٹپر ڈرائیورں کے خلاف قتل کیاکیس درج ، مفروراشخاص کی تلاش شروع

سرینگر/09اپریل: بچھوارہ ڈلگیٹ میں گزشتہ ماہ نامعلوم ٹپر ڈرائیور وں نے دو نوجوانوں کی پٹائی کی جس میں سے ایک نوجوان جو کہ ڈلگیٹ میں قائم ایک دکان میں سیلز مین تھا ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ اس سلسلے میں دکان کے مالک نے ٹپر ڈرائیوروں کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں تحریری شکایت درج کرلی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے جمعہ کے روز ان نامعلوم ٹپر ڈرائیورں کے خلاف قتل کاکیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈلگیٹ کے ایک دکاندار وسیم احمد خان ساکن خانیار نے پولیس سٹیشن رام منشی باغ میں ایک تحریری شکایت درج کی جس میں انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی 30تاریخ کو ان کے دو سیلزمین ریاض احمد کلو ساکن آبی بچھوارہ اور اعجاز احمد کو نامعلوم چندٹپر ڈرائیورں نے پیٹا۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخمی حالت میں انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر ریاض احمد کلو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ درج کئے جانے کے بعد پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کئے جانے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالی کردی گئی اور اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 25/2021،302، اور دیگر دفعات کے تحت درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے اور مفرور ٹپر ڈرائیورں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فٹیج بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

Comments are closed.