سب جیل پلوامہ میں آگ کی واردات رونما ؛ دو عمارات خاکستر، کچھ کمپیوٹرس، لیپ ٹاپ اور مشینری کو نقصان

سرینگر/09اپریل/سی این آئی// پلوامہ سب جیل میں اُس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب جیل کی دو عمارات میں آگ لگ گئی ۔ آگ کی اس واردات میں میں ابتدائی طور پر کسی کے جھلس جانے کی اطلاع نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل میں اُس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب سب جیل کی ایک عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فا بھیانک رُخ اختیار کرلیا اور تیزی سے دوسری عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل کی دو یک منزلہ عمارات آگ کی ایک واردات کے دوران جل گئیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے درسو علاقے میں واقع سب جیل کے اندر آگ نموادار ہوگئی اور جب تک اس پر قابو پایا گیا تب تک دو یک منزلہ عمارات مکمل طور خاکستر ہوگئی تھیں۔اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر کافی مشقت کے بعد قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔اس واردت میں کچھ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور مشینری کو نقصان پہنچ گیا۔جبکہ آتشزدگی کی اس واردات میں کسی کے جھلس جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Comments are closed.