فاروق عبد اللہ کے بعد عمر عبد اللہ بھی کورونا میں مبتلا ؛ گھر پر ہی الگ تھلگ ہوئے ، احتیاط برتنے پر دیا زور
سرینگر/09اپریل: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے بعد نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی جمعہ کو مثبت آگیا۔سی این آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے ۔ اپنی ٹویٹ میں عمر عبد اللہ نے لکھا کہ کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہوکر گھر پر ہی الگ تھلگ ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ عمر نے گذشتہ بدھ کو سکمز صورہ میں کورونا مخالف ویکسین کی پہلی خوراک لی۔اس سے قبل عمر کے والد فاروق عبد اللہ بھی کورونا مثبت آئے۔ وہ کئی روز تک سکمز میں زیر علاج رہنے کے بعد اب گھر میں ہیں۔
Comments are closed.