امریکہ کے بعد بھارت دنیا کا دوسرا ملک جہاں کورناوائرس بے قابو ہوگیا ؛ گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 35ہزار 58نئے کیس سامنے آئے

سرینگر/05اپریل: ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات نے گزشتہ سال کے سبھی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 103558 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جو کہ اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اب امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک بن گیا ہے ، جہاں پر کورونا کے ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 478 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس سے پہلے کورونا کے سب سے زیادہ معاملات 17 ستمبر کو آئے تھے۔ اس وقت ایک دن میں کورونا کے 98795 معاملات درج کئے گئے تھے۔وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ا?ٹھ لاکھ 93 ہزار 749 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ، جن میں سے ایک لاکھ تین ہزار 558 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے جبکہ 478 لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں اس دوران 52 ہزار 847 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شروعات 52 دن پہلے ہوئی تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال کورونا زیادہ خطرناک نظر آرہا ہے۔ کورونا کی سنگین صورتحال کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاکستا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال کورونا کی رفتار سات گنا زیادہ ہے۔ وہیں کورونا سے ہونے والی اموات کے ہفتہ وار اعداد شمار میں بھی تقریبا 59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 431896 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27508 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2522823 ، جبکہ مزید 222 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55878 ہوچکی ہے۔ادھر مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 5292 نئے کیسز اور 85 مریض فوت ہوگئے۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔ خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا وائرس کے 1،508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 افراد کی موت ہوگئی۔اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1186 نئے کیسز اور 27 مریضوں کی موت ،ضلع لاتور میں 685 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت ، ضلع پربھنی میں 522 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت، ضلع جالنا میں 567 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت، ضلع بیڈ میں 486 نئے کیسز اور 4 مریضوں کی موت ، ضلع ہنگولی میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع عثمان آباد میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments are closed.