جموں میں روہنگیائی کی بستی میں آگ کی بھیانک واردات ؛ شبانہ آگ نے قریب 30عارضی جھگی جھونپڑیوں کو خاکستر کردیا

سرینگر/05اپریل: جموں میں مقیم روہنگیائی جھگی جھونپڑیوںمیں دوران شب آگ لگنے سے قریب 30جھونپڑیاں جل کرراکھ ہوگئیں ہیں جس کے نتیجے میں عارضی جھونپڑیوںمیں رہنے والے ستم رسیدہ روہنگیائی کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جموں کے ماروتی محلے میں شبانہ آگ کی ایک پراسرار واردات میں روہنگیا پناہ گزینوں کی قریب30 جھگی جھونپڑیاں خاکستر ہوگئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ماروتی محلے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب روہنگیا پناہ گزینوں کی قریب دو درجن جھگی جھونپڑیاں آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگئیں۔انہوں نے بتایا کہ آگ نیم شب سے شروع ہو کر پیر کی صبح تک جاری رہی جس نے روہنگیا پناہ گزینوں کے قریب تمام پناہ گاہوں کو تباہ کر کرکے قریب 30کنبوں کو کھلے آسمان تلے آنے پر مجبور کردیا ۔ آگ لگنے کے فورا بعد ہی اگرچہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے واردات پر پہنچا تاہم تب تک آگ نے اپنا کام کردیا تھا۔ یاد رہے کہ روہنگیائی پناہ گزین جو کہ جمو ںمیں عارضی جھونپڑیوںمیں زندگی گزر بسرکررہے ہیں کو وہاں سے بے دخل کرنے کیلئے بھی پہلے ہے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ستم زدہ روہنگیائی کو گرفتار کرکے عارضی ڈٹنشن سنٹروں میں رکھا جاتا ہے ۔

Comments are closed.