جموں کشمیر میں کورونا کیسوں میں اضافہ کے بیچ ؛ ایک اور غیر ملکی سیاح کوویڈمیںمبتلا ہونے کے بعد سرینگر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر/05اپریل: جموں کشمیر میں کورونا کیسوں کے بڑھتے معاملات کے بیچ ایک اور بیرون سیاستی سیاح کورونا میںمبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں لقمہ اجل بن گیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مہارشٹرا کا ایک سیاح کورونا متاثر ہونے کے بعد از جاں ہو گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک 60سالہ سیاح کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کے بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ حکام کے مطابق مذکورہ سیاح کو کورونا مثبت آنے کے بعد2اپریل کے روز سینے کے امراض سے متعلق اسپتال واقع ڈل گیٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔جس کے بعد اتوار کے دوران شب اس نے زندگی کی آخری سانس لی ۔ قابل ذکر ہے کہ پونے سے آنے والے ایک اور سیاح کی اس سے قبل گذشتہ بدھ کو اسی طرح کورونا میں مبتلاء ہونے کے بعد موت واقع ہوئی تھی۔دونوں کے ٹیسٹ ائر پورٹ پر منفی آئے تھے۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کئی سیاح سرینگر ائر پورٹ پرٹیسٹ کراکے منفی آئے لیکن بعد میں وہ کورونا میں مبتلاء ظاہر ہوئے۔تاہم کشمیر کی سیاحت کیلئے زمینی راستہ اختیار کرنے والے سیاحوں کا کہیں بھی کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا ہے۔جس سے انتظامیہ پر سوالیہ نشان کھڑے ہوتے ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے امسال کے ریکارڈ ترین کیس ریکارڈ کئے گئے ۔

Comments are closed.