موسمی صورتحال میں پھر آئی تبدیلی ، گلمرگ میںہلکی برفباری ، میدانی علاقوں میں رجم جم بارشیں
دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میںتیز ہوائوں کے ساتھ بارشوںکی پیشگوئی کی
سرینگر/05اپریل: محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی کے عین مطابق شہر ہ آفا ق گلمرگ سمیت وادی کے کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں رجم جم بارشیں ہوئی ۔ ادھر سوموار کو دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور برفباری کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیوں کی بھی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیںہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 1.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات درجہ حرارت 7ڈگری سیلشس ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ کشمیر کے گیٹ وے شہر قاضی گنڈ میں 6.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور گذشتہ رات اس کی کم سے کم درجہ حرارت 7.2ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ رات 4.2 کے مقابلے میں ریکارڈ کی گئی تھی۔انہوں نے کہا ،جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں 7.4 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل رات کو کم سے کم 4.8ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور گذشتہ رات کے 4.0 کے مقابلے میں کم سے کم 5.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں 7.8 ملی میٹر بارش اور 0.2 سینٹی میٹر گہرائی میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دنیا بھر میں مشہور اسکیئنگ ریسورٹ میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 6سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشیںہونے کے علاوہ برفباری بھی ہو سکتی ہے جبکہ تیز ہوائیوں کا سلسلہ بھی کچھ دیر تک جاری رہ سکتا ہے ۔
Comments are closed.