وادی کشمیر میں تمام سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی کا از سر نو جائیز ہ لیا جائے/ وجے کمار

جن کارکنوں کے جان کو زیادہ خطرہ اور مسلسل دھمکیاں مل رہی ہے ان کی سیکورٹی بڑھا دی جائے گی

سرینگر/02 اپریل: وادی کشمیر میں تمام سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی کا از سر نو جائیز ہ لیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تمام سیاسی کارکنوں نے تحفظ فراہم کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ان کارکنوں جن کی جان کو زیادہ خطرہ ہے اور انہیںمسلسل دھمکیاں مل رہی ہے ان کیلئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کنٹرول روم سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ان تمام سیاسی لیڈران جنہیں جنگجوئوںکی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہے انہیں معقول سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جار ہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے جبکہ مقامی پولیس اہلکاروں کو کارکنوں کی حفاظت کے لئے تعینات نہیں کیا جائے گا۔آئی جی پی نے کہا بی جے پی اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کا کارکنوں کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ میںیقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ سیاسی لیڈران پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کا ناکام بنا یا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان سیاسی لیڈران و کارکنوں کی حفاظت پر معمور ہے ۔ جبکہ دیگر سیاسی لیڈران کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشن کے علاوہ ایس او پیز اور ایڈ وائزری میںبھی تبدیلی لائی جائے گی ۔ وجے کمار نے کہا کہ تمام سیاسی کارکنوں نے تحفظ فراہم کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ان کارکنوں جن کی جان کو زیادہ خطرہ ہے اور انہیںمسلسل دھمکیاں مل رہی ہے ان کیلئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.