سخت سیکورٹی کے بیچ آری باغ نوگام میں بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر مسلح جنگجو کا حملہ

پولیس اہلکار از جاں ، جنگجو مہلوک پولیس اہلکار کی رائفل اڑا کر فرار ، ، علاقے میںتلاشی آپریشن

سرینگر/یکم اپریل: سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں ایک مرتبہ پھر سخت سیکورٹی حفاظتی انتظامات کے بیچ مسلح جنگجوئوں نے بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ مسلح جنگجو پولیس اہلکار کی سروس رائفل بھی اڑا کر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ ادھر حملے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میںلائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے بعد دوپہر سرینگر کے آری باغ نوگام علاقے میں مسلح جنگجوئوں نے بی جے پی لیڈر انور خان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے غرض سے حملہ لیا ۔ پولیس کے مطابق مسلح جنگجوئوںنے بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے غرض سے شدید طور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںانکی رہائش گاہ پر معمور ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت رمیز راجہ کے بطور ہوئی شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق اگرچہ زخمی پولیس اہلکار رمیز راجہ کو شدید زخمی حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ اسی دوران پولیس کے مطابق مسلح جنگجو پولیس اہلکار کی سروس رائفل بھی اڑا کر فرار ہو گئے ۔ ضلع پولیس سرینگر کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجو نے بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میںایک پولیس اہلکار از جاں ہو گیا۔ انہوںنے بتایا کہ جنگجو پولیس اہلکار کی رائفل بھی اڑا لئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس حملے کی نسبت کیس درج کر لیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر سرینگر میں جنگجویانہ سرگرمیوںمیںکافی اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور اس طرح کے کئی حملے بھی جنگجو ئوں نے انجام دئے ۔

Comments are closed.