بادام واری میں موسیقی پروگرام کے دوران تو ڑ پھوڑ معاملہ ؛ پولیس نے 20افراد کی گرفتاری کا کیا دعویٰ ، تحقیقا ت جاری

سرینگر/یکم اپریل: سرینگر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بادامی واری معاملے میں ابھی تک 20شر پسند عناصر کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بادامی واری سرینگر میں اتوار کو پیش آئے واقعہ کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں 20افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز بادامی واری سرینگر میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس دوران کچھ افراد نے وہاں سٹیج کو تہس نہس کرنے کے علاوہ وہاں کچھ موسیقی کاروں کو بھی زد کوب کیا جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا تھا ۔ پولیس کے مطابق28مارچ کو بادام واری میں ایک موسیقی پروگرام کے دوران سٹیج کی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔اس ضمن میں پولیس سٹیشن رعناواری میںایف آئی آر نمبر11 درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ توڑ پھوڑ کرنے میں20’’شرپسندوں‘‘ کا ہاتھ تھا جن کی مختلف ویڈیو کلپس کے ذریعے شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments are closed.