ممتا بنرجی نے اپوزیشن لیڈروں کو لکھا خط؛ جمہوریت بچانے کے لئے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

سرینگر/یکم اپریل/سی این آئی// مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کل یعنی یکم اپریل کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں نندی میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے درمیان مقابلہ ہے، لیکن ووٹنگ کے ٹھیک ایک دن پہلے ممتا بنرجی نے ملک کے سبھی بڑے اپوزیشن لیڈروں سے خط لکھ کر بی جے پی کے خلاف ایک ہونے کی اپیل کی ہے۔ممتا بنرجی نے خط میں کہا ہے کہ میرا مکمل یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے جب بی جے پی کے جمہوریت اور آئینی حملوں کے خلاف متحد ہوا جائے۔ یہ خط ممتا بنرجی نے سونیا گاندھی، شرد پوار، تیجسوی یادو، ادھو ٹھاکرے، اروند کیجریوال، نوین پٹنائک اور ایم کے اسٹالن کو خط لکھا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کل یعنی یکم اپریل کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں نندی میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے درمیان مقابلہ ہے، لیکن ووٹنگ کے ٹھیک ایک دن پہلے ممتا بنرجی نے ملک کے سبھی بڑے اپوزیشن لیڈروں سے خط لکھ کر بی جے پی کے خلاف ایک ہونے کی اپیل کی ہے۔یہ خط ممتا بنرجی نے سونیا گاندھی، شرد پوار، تیجسوی یادو، ادھو ٹھاکرے، اروند کیجریوال، نوین پٹنائک اور ایم کے اسٹالن کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے میرا مکمل یقین ہے کہ اب وقت ا?گیا ہے جب بی جے پی کے جمہوریت اور ا?ئین پر حملوں کے خلاف ایک ہوا جائے۔ غورطلب ہے کہ نندی گرام کو شوبھندو ادھیکار کا گڑھ کہا جاتا ہے اور اسی نیریٹیو کو چیلنج کرنے کے لئے ممتا بنرجی نندی گرام سے الیکشن لڑنے پہنچی ہیں۔ممتا بنرجی گزشتہ دنوں میں مسلسل بی جے پی پر الزام لگاتی رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دوسرے ریاستوں کے غنڈے رائے دہندگان کو دھمکانے کے لئے نندی گرام میں داخل ہوگئے ہیں۔ بلرام پور گاوں اور دیگر علاقے کے لوگوں کو بھگایا جارہا ہے۔ وہ رائے دہندگان کو دھمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ہم الیکشن کمیشن سے شکایت کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہئے اور کارروائی کرنی چاہئے‘۔واضح رہے کہ ترنمول کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش دورے کو لے کر بھی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرا چکی ہے۔ پارٹی کا ترک ہے کہ بنگلہ دی دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کی اورا کانڈی یاترا الیکشن میں ایک خاص ووٹر گروپ کو متاثر کرنے کے لئے کی گئی۔

Comments are closed.