موسمی صورتحال میں قابل قدر بہتری ؛ کسان اور باغ مالکان کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی
سرینگر/یکم اپریل: وادی کشمیر میں موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ کھلی دھوپ نکلنے کے نتیجے میں وادی کشمیر کے کسان طبقے اور باغ مالکان کے چہروں پر ایک بار پھر مسکراہٹ کی لہر وپس آئی ہیں ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک وادی میں موسم ساز گار رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں آخر کار خراب موسم سے لوگوں کو نجات ملی ہی گئی اور موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔گزشتہ کئی دنوں سے آسمان صاف ہونے کے ساتھ ہی کھلی دھوپ نکل آئی ،وادی میں دھوپ نکلنے آنے اور موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے کسان طبقے اور باغ مالکان کے چہروں پر پھر سے ایک بار مسکراہٹ کی لہر پیدا ہو گئی۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں کے لئے موسم ساز گار رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ کے آیک آفیسر کے مطابق وادی کشمیر میں بارشوں کا موسم ختم ہو گیا ہے اور بدھ کی صبح سے اچھی خاصی دھوپ دیکھنے کو ملی گی ۔واضح رہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ اور ناسازگار موسمی حالات نے وادی کشمیر میں سیب کے بیوپاریوں ، باغ مالکان اور کسانوں کو کروڑوں روپیہ مالیت کے خسارے کا سامنا کرناپڑا سیب ، ناشپاتی ، اخروٹ ، بادام ، خوبانی ، چری کے درختوںکی ٹہنیاں ٹوٹ جانے کے باعث فصلوں کی پیداوار میں کمی ہونے کا ماہرین نے اعتراف ہوتے ہوئے کہاکہ مارچ کے مہینے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا تھا اور بادام ، ناشپاتی ، چری ، خوبانی کے شگوفے کھلتے تھے تاہم درجہ حرارت میں کمی شدید برفباری اور موسلا دھار بارشوں کے باعث ایسے درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹنے کی وجہ سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار بری طرح سے متاثر ہو گئی بلکہ کسانوں نے جو بیج بوئے تھے وہ بھی تباہ وبرباد ہو کر رہ گئے ہیں۔
Comments are closed.