سرینگر/31مارچ: ہند پاک کشیدگی میں کمی کے بیچ ایک اور اہم فیصلہ کے تحت پاکستان نے دو سال بعد بھارت سے تجارت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہند پاک کشیدگی میں کمی کے چلتے دو سال بعد تجارت بھی بحال ہونے ہر اتفا ق کیا گیا ہے ۔ پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔پاکستان کے وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھی بھارت سے چینی درآمد کرنے اجازت دی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دوہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن سمیت دیگر وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہند پاک کے مابین کشیدگی میںکمی آنے لگی اور دونوںممالک نے جہاں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے وہیں دیگر رششوں کو استوار کرنے کیلئے بھی کوششیں جاری ہے اور دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ تعلقات میں کس طرح سے بہتری لائی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.