سرینگر /31مارچ / کے پی ایس : شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے تارت پورہ رامحال میں اس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب نقب زنوں نے رات کی اندھیری کا فائدہ اٹھاکر 8دکانات میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ وار تنویر کے موصولہ تفصیلات کے مطابق نقب زنوں نے 30اور31مارچ کی درمیانی رات مذکورہ علاقہ کے مین مارکیٹ میں نقب زنی کے دوران بشیر احمد پیر کے بزازی دکان ،علی محمد لون کے ہوٹل ،نذیر احمد لون کے سبزی دکان ،آفتاب احمد بٹ کے فٹ وئر،غلام نبی کے بُک سیلر دکان ،مشتاق احمد کے ہارڈ ویئر دکان ،شوکت احمد کے فت ویئر اور مشتاق احمد کے کریا دکا ن میں یکے بعد دیگرے نقب لگا کر ان دکانات سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ دکانداروں اور عام لوگوں نے جونہی دکانوں کا کھلا پایا تو ان میں تشویش کی لہردوڑ گئی اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی ۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس اسٹیشن ویلگام کے پولیس کی جانب سے ایک ٹیم زیر قیادت ایس ایچ اوجائے واردات پر پہنچ گئی ۔پولیس ٹیم نے کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او موصوف نے دکانداروں کو یقین لاتے ہوئے کہا کہ اس واردات کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں باضابط طور کیس رجسٹر کیا جائے اور تحقیقات و نقب زنوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی اور انہوں نے نقب زنوں کو چند گھنٹوں کے اندر اندرمال مسروقہ سمیت گرفتار کرنے کایقین دلایا ۔اس دوران مقامی لوگوں اور دکانداروں نے پولیس کے افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ نقب زنوں کا قافیہ حیات تنگ کرنے میں رول ادا کریں اور نقب زنوں کو مال مسروقہ سمیت سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائے اور ان کو ایسی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.