جموں کشمیر میں ابھی تک محض ایک فیصدی افراد کو ہی کووڈ ویکسین دیا گیا ہے /ڈاک
وبائی مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے کم سے کم 70فیصدی آبادی کوٹیکہ دینا ضروری
سرینگر/30مارچ: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ابھی تک محض ایک فیصدی آبادی کو ہی ویکسین دیا گیا ہے اور اس عالمی وبائی وائرس سے بچنے کیلئے کم سے کم 70فیصدی آبادی کو ویکسین دینا ضروری ہے انہوںنے کہا کہ ابھی تک آبادی کا ایک بڑا حصہ بغیر ویکسین کے ہے جس سے وائرس مزید تیزی سے پھیل سکتا ہے ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود جموں کشمیر کی کے مطابق ابھی تک 6,34,953افراد کو ہی ویکسین دیا گیا ہے جبکہ جموں کشمیر کی ایک کروڑ 25لاکھ آبادی کا صرف پانچ فیصدی ہی ہے ۔ جبکہ ویکسین کے دو ڈوز 1,42,895افرادکو ہی دیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک آبادی کا ایک فیصدی حصہ ہے ویکسین سے مستفید ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ کم سے کم 70فیصدی آبادی کو ویکسین دینا ضروری ہے تبھی جاکر جموںکشمیر میں کوروناوائرس کے کیسوں میں کمی آسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب کافی لوگوںکو ٹیکہ دیا جائے گا تو وائرس کو اپنی جگہ بنانے میں کامیابی نہیں ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس عالمی وبائی سے مکمل طور پر نجات ہمیں دہائیوں بعد مل سکتا ہے تاہم ابھی فی الحال اس وائرس کو قابو کرنے میں ویکیسن ہی ضروری ہے تاہم لوگ ویکسین لگانے میں پہل نہیں کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ویکسین سے متعلق غلط فہمی کی وجہ سے لوگ ویکسین لینے سے گریز کررہے ہیں ۔
Comments are closed.