سرینگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان کنگن میں زخمی ،ہسپتال میں چل بسا
راجوری میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش برآمد ، پولیس نے کیا کیس درج
سرینگر/30مارچ: گاندربل کنگن میں سوموار شام دیر گئے سڑک کے ایک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا سرینگر کا نوجوان سکمز صورہ میں منگل کی صبح دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر راجوری میں ایک کھیت سے عمر رسیدہ خاتون کی لاش برآمد کی گئی ۔ پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک 22سالہ نوجوان جو سوموار کی شام کو کنگن گاندربل میں سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا آج منگل کے روز صورہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ معلوم ہوا ہے ک سوموار شام دیر گئے ایک آلٹو کار (JK16A-1999)ایک موٹر سائکل زیر نمبر JK01AJ-1982کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر کنگن ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر قریب 12گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد ایک نوجوان 22سالہ شعب احمد لون ولد غلام نبی ساکن حبہ کدل سرینگر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس حادثے کے حوالے سے پولیس نے پہلے ہی کیس درج کرلیا تھا ۔ دریں اثناء راجوری کے دھند کوٹ علاقے میں ایک70سالہ خاتون جو اپنے میویشوںکو چرانے کیلئے میدان لے گئی تھی کی لاش برآمد کی گئی ۔ خاتون کی شناخت گل جان اہلیہ جلال الدین بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک خاتون کی نعش کو قانونی لوازمات کے بعد ورثاء کے حوالے آخری رسومات کیلئے سونپ دی گئی ۔
Comments are closed.