سوپور میونسپل کونسل پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک کونسلر؛ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ، مہلوکین کی تعداد 3پہنچ گئی

سرینگر/30مارچ: سوپور میونسپل کونسل میںہوئے حملے زخمی ہونے والا ایک کونسلر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 3تک پہنچ گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے کو اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کو میونسپل کونسل سوپور میں مسلح جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہونے والا کونسلر بھی دوران شب اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کے حملے میں کونسلر ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور اور ایس پی او شفقت نذیر ولد نذیر احمد ساکن منڈجی سوپور ہلاک جبکہ کونسلر شمس الدین پیر ولد غلام محمد پیر زخمی ہوگئے تھے۔زخمی کونسلر شمس الدین کو اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی گھنٹوں تک موت و حیات کے کشمکش میں رہنے کے بعد دوران شب موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ اسپتال انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور میں گذشتہ روزجنگجوئوں کے ایک حملے میں جوکونسلر زخمی ہوا تھا وہ صدر اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس طرح اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جن میں دو کونسلر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والا کونسلر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 3تک پہنچ گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں پہلے ہی کیس درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.