سرینگر /29مارچ: این سی پی سربراہ شرد پوار کو اتوار دیر شام اچانک طبیعت بگڑجانے کے بعد بریچ کینڈی اسپتال میں جانچ کیلئے لے جایا گیامہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شرد پوار کے پیٹ میں اچانک تیز درد ہوا ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں جانچ کیلئے لے جایا گیا ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں شرد پوار کی جانچ کی جارہی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق این سی پی سربراہ شرد پوار کو اتوار دیر شام اچانک طبیعت بگڑجانے کے بعد بریچ کینڈی اسپتال میں جانچ کیلئے لے جایا گیا۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شرد پوار کے پیٹ میں اچانک تیز درد ہوا ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں جانچ کیلئے لے جایا گیا ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں شرد پوار کی جانچ کی جارہی ہے۔شرد پوار کی صحت سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے نواب ملک نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ان کے گال بلیڈر میں کچھ پریشانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرد پوار خون پتلا کرنے کی دوا لے رہے تھے ، لیکن اس پریشانی کی وجہ سے انہوں نے دوا بند کردی ہے۔اب شرد پوار کو 31 مارچ کو اسپتال میں بھرتی کرایا جائے گا ، جہاں پر ان کی اینڈواسکوپی اور سرجری کی جائے گی۔ انہوں نے اگلے اطلاع تک اپنے سبھی پروگراموں کو ملتوی کردیا ہے۔بتادیں کہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور پرفل پٹیل کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کرنے کی خبریں آنے کے بعد سیاسی ماحول گرما گیا ہے۔ ایک طرف این سی پی نے اس طرح کی کسی بھی میٹنگ کی خبروں کو خارج کیا ہے تو وہیں دوسری طرف مہاراشٹر میں این سی پی اور شیوسینا کی ساتھی پارٹی کانگریس نے اس ملاقات پر سوالا ت کھڑے کئے ہیں۔کانگریس لیڈروں نے پوچھا کہ اگر وزیر داخلہ ملک کے کسی بڑے لیڈر سے مل رہے ہیں تو یہ ملک کو بتانا چاہئے۔ یہ جاننا ملک کے عوام کا حق بنتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.