وحیدہ پرہ کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ میں سنگین الزامات ؛ برہان وانی کی موت کے بعد حالات خراب کرنے کیلئے پرہ نے 5کروڑ روپے دئے تھے

سرینگر /27مارچ/سی این آئی// قومی تحقیقاتی ایجنسی نے وحیدہ پرہ کے خلاف دائر چارج چیٹ میں پرہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوںنے جزب کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد وادی میں حالات خراب کرنے کیلئے سابق حریت چیرمین کے داماد کو 5کروڑ روپے دئے تھے ۔گزشتہ برس این آئی کی جانب سے گرفتار وحیدہ پر مزید سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرہ کا حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے ساتھ مبینہ طور پر قریبی روابط تھے ۔تاہم وحید پرہ کے وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحید پرہ کو سیاسی معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ کے خلاف دائر کردہ چارج شیٹ میں پرہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوںنے برہان وانی کی موت کے بعد وادی کشمیر میں حالات کو مزید خراب کرانے کیلئے حریت کانفرنس کے (گ) کے سابق چیرمین کے داماد الطاف احمد شاہ کو 5کروڑ روپے دئے تھے ۔ این آئی اے نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وحیدہ پرہ مبینہ طور پر لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے ساتھ رابطے میں تھا تاہم وحیدہ پرہ کے وکیل نے ان الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پرہ کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیاگیا ہے اور چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے ۔وکیل صفائی نے مزید کہا ہے کہ انہیں این آئی کی عدالت نے ضمانت دی تھی تاہم اس کے باوجود بھی وہ جیل میں ہے ۔ ادھر پی ڈی پی نے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی سیاسی حریفوں کو طرح طرح سے پریشان کررہی ہے ۔

Comments are closed.