جموں و کشمیر بینک اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) کے درمیان معاہدہ پر دستخط

سرینگر/27مارچ : جموں و کشمیر بینک اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) کے درمیان ایک اہم آپسی معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس کی رو سے بینک ایمپلائز پینشن اسکیم1995کے تحت اس متعلقہ ادارے کا بطور ایجنٹ کام کریگا۔ یہ معاہدہ یکم اپریل2021سے لاگو ہوگا ۔ EPFOکے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی طرف سے معاہدہ پر رجینل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر جموں کے رمیش نے دستخط کئے جبکہ جموں و کشمیر بینک کی جانب سے گورنمنٹ بزنس آپریشنز کے پریزیڈنٹ راکیش کول نے دستخط کئے۔آپسی معاہدہ کے مطابق بینک کی تین شاخوں ریزیڈنسی روڈ سرینگر،، شالیمار روڈ جموں اور لداخ مین میںٹرسٹیز کے سیونگس اکاؤنٹ کھولے جائینگے۔ اس معاہدے کو ایک سنگ میل کے بطور مانتے ہوئے بینک کے پریزیڈنٹ راکیش کول نے کہا کہ پینشن واگزاری کیلئے EPFOکا ہم پر اعتاد اور بھروسہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور اس معاہدے سے یہاں کے لوگوں اور اداروں کو کافی راحت محسوس ہوگی۔EPFOکے علاقائی کمشنر نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں پراویڈنٹ فنڈ جمع کرنے کیلئے جموں و کشمیر بینک کا انتخاب کیاہے جس کیلئے پچھلے سال اگست میں ایک آپسی معاہدہ طے پایا تھا اور یہ بینک اب آن لائن تمام نوکری فراہم کرنے والے اداروں سے پراویڈنٹ فنڈ و دیگر ادائیگی رقومات کو وصولنے کا مجاز ہوگا۔

Comments are closed.