لاؤے پورہ سری نگرجنگجوئیانہ حملے کی تحقیقات میں فوری اور اہم پیش؛ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،2معاؤن گرفتار:آئی جی پی کشمیر

جنگجوئیانہ حملوں کوناکام بنانے کیلئے سیکورٹی حکمت عملی تبدیل

سری نگر:۶۲،مارچ: جموں وکشمیر پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار نے ”لاؤے پورہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش کادعویٰ‘کرتے ہوئے کہاکہ جمعرات کوہوئے اس حملے میں ملوث3 لشکر جنگجوؤں کے 2معاونین کوگرفتار کیاگیاجبکہ حملہ آوروں کی شناخت بھی ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملوث جنگجوؤںکوبہت جلد یا تو گرفتاریاہلاک کیا جائے گا۔آئی جی پی کشمیر نے جنگجوئیانہ حملوں کوناکام بنانے کیلئے سیکورٹی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ 28جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاتراکیلئے سیکورٹی کے پختہ انتظام کئے جارہے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے لاؤے پورہ حملے میں ہلاک2 سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آر ٹی سی ہمہامہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ روز لاؤے پورہ میں جنگجوئیانہ حملے کے سلسلے میں ملوث جنگجوؤں کے2 بالائے زمین کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔انہوںنے لاؤے پورہ حملے میں لشکر جنگجوؤں کے ملوث ہونے کی بات دوہراتے ہوئے کہاکہ مذکورہ حملہ کرنے والے جنگجوؤں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ سرینگر اور بانڈی پوری پولیس نے مل کر کام کیا جس کے دوران ا±ن 3 جنگجوؤں کی شناخت کی گئی جنہوں نے یہ حملہ کیا۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار نےملوث جنگجوؤں کے2گرفتار بالائے زمین اعانت کاروں کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مظفر احمد میر اور جاوید احمد شیخ شامل ہیں جنہوں نے لشکر جنگجو ندیم ابرار بٹ عرف ابو بکر ساکن نارہ بل ،بڈگام کو معاونت فراہم کی۔آئی جی پی کشمیرکاکہناتھاکہ ندیم ابرار،مظفرمیر کا قریبی رشتہ دار ہے۔سینئرپولیس آفیسر وجئے کمار نے بتایاکہ لشکر کے ایک عسکریت پسند ندیم ابرار بٹ عرف ابو برار، جو ناربل، بڈگام کا رہائشی ہے، کومظفرمیرنے لاجسٹک مدد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ تینوں نے24مارچ کو حملے کی تیاری کیلئے علاقے کا دورہ کیا تھا۔ آئی جی پہ کشمیر نے کہا کہ پولیس نے پہلے جاوید شیخ کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ایک ماروتی کارکو بھی تحویل میں لیا گیا جس میں سے چند گولیوں کے کھوکھے بر آمد ہوئے۔پوچھ تاچھ کے دوران جاوید شیخ نے مظفرمیر کے بارے میں انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں چھاپے مارے گئے لیکن ندیم اور2 غیر مقامی جنگجو فرار ہوگئے تھے لیکن مظفرمیر کو گرفتار کیا گیا۔سینئرپولیس آفیسروجے کمار کے مطابق گرفتار کئے گئے دونوں بالائے زمین کارکنوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث تھے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاوے پورہ حملے کے مقام سے فورسز اہلکاروں کا ایک ہتھیار غائب پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ کرنے والوں کو بہت جلد یا تو گرفتار کیا جائے گا یاہلاک کیا جائے گا۔آئی جی پی کمار نے سری نگر اور اس کے مضافات میں جنگجوؤوں کے حملوں میں اضافے کے بارے میں کہا کہ شہر کے مضافات میں قومی شاہراہ ہے جو سرینگر کا داخلہ ہے اور کئی اضلاع یہاں پر ملتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں جنگجو حملہ کرتے ہیں اور فرار بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں۔28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل ایسے حملے ہونے پر کشمیر پولیس چیف نے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے کل کے حملے میں ملوث افراد کو ہلاک کردیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ 28جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاتراکیلئے سیکورٹی کے پختہ انتظام کئے جارہے ہیں ۔

Comments are closed.