مرکزی وقف کونسل کی اہم میٹنگ نئی دہلی میں منعقد؛ وقف جائیدادوںکے غلط استعمال پرروک لگاناناگزیر:درخشاں اندرابی

سری نگر:۶۲،مارچ:جے کے این ایس : مرکزی وقف کونسل کی ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی ،جسکی صدار ت اقلیتی امورکے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کی ۔اس میٹنگ میں بھاجپاکی ترجمان اوروقف ترقیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اورسینٹرل وقف کونسل کے سیکرٹری ٹی ایس ٹوٹیا بھی موجودتھے ۔جے کے این ایس کے مطابق میٹنگ میں سینٹرل وقف کونسل کی جانب سے ملک بھرمیں وقف کی نگرانی میں چل رہی عبادتگاہوں اورمختلف اداروں کے کام کاج اورمجموعی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔میٹنگ میںبولتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہاکہ وقف جائیدادوں کی فہرست بندی ایک انقلابی اقدام ہے ،کیونکہ اس اقدام سے وقف جائیدادوںکے غلط استعمال پرروک لگانے میں مددملے گی ۔انہوں نے سینٹرل وقف کونسل کے دفتر میں منعقدہ ا س میٹنگ کے دوران مزیدکہاکہ وقف جائیدادوںکوڈیجٹلائز کرنے کی پہل ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ڈاکٹردرخشاں اندرابی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں دہائیوں سے وقف جائیدادوں کاغلط استعمال ہورہاتھالیکن اب اس پربھی روک لگنے کی پوری اُمید ہے ۔میٹنگ میں سینٹرل وقف کونسل کی جانب سے ڈیجٹلائزیشن پہل کیساتھ ساتھ اگلے مالی سال کے اہداف کابھی جائزہ لیاگیا۔

Comments are closed.