بازار کمیٹی یونین کوکر بازار کا اعلیٰ سطحی وفد گورنر کے مشیر سے ملاقی

آج بازار کمیٹی یونین کوکر بازار کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پریذیڈنٹ خالد احمد بابا صاحب کی ہدایت پر سینئیر وائس پریذیڈنٹ مشتاق احمد کانی کی قیادت میں گورنر کے مشیر مسٹر بصیراحمد خان صاحب سے مِلا
وفد نے مسٹر خان صاحب کو کوکر بازار،کورٹ روڈ اور لال چوک کے تاجروں کو آئے روز کن کن مشکلات کا سامنا کر رہے تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بولا کہ کس طرح سے دو ہزار چوداں کا سیلاب آیا اور راجدھانی کے دوکاندار جو کہ ساٹھ،ستر پرسنٹ ہیں کو ابھی تک اُس حوالے سے کوئی بھی ریلیف نھیں ملی ہے جو کہ قابلِ مذمت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ لال چوک،کوکر بازار اور کورٹ روڈ میں تاجر پارکینگ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سالہا سال سے پریشانی میں مبتلا ہیں اور کھیں پر بھی اُنکی جائز مطالبات کی کوئی بھی عملی تصویر سامنے نھیں آتی۔اِس لئے ہم گورنر انتظامیہ سے پُر زور گذارش کرتیں ہیں کہ جب تک پارکینگ کی مقرر جگہ تیار نھیں ھوتی تب تلک لوور کورٹ میں پارکینگ تاجروں کے لئے دستیاب رکھی جاۓ یا امیرا کدل بنڈ پر اور کورٹ روڈ بنڈ پر بیکار پارکوں کو پارکینگ کے لئے استعمال کرایا جائے۔جس سے عمومی طور تاجر برادری اور بالخصوص عام انسانوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے جو کہ وقت کی اھم ترین ضرورت ہے
اور ساتھ ہی ساتھ لوور کورٹ کو پھر سے چالو کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفد نے کہا کہ کوکر بازار،کورٹ روڈ اور لال چوک کے تاجروں کے کاروبار پر کورٹ نکالنے سے کاری ضرب لگائی گئی ہے جس کی مرہم پٹی وقت کی اھم ضرورت ہے،مشیر مسٹر بصیراحمد خان نے موقعہ پر ہی دی،سی صاحب اور میونسپل کمشنر کو مسئلوں کا حل نکالنے کے احکامات صادر کیئے،
وفد میں جنرل سیکریٹری فیروز علی صوفی،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فیضان یوسف وانی،چیف پبلسٹی فیاض احمد میر صاحبان شامل تھے،

Comments are closed.