سرینگر/23مارچ: اننت ناگ میں چوروںنے ایک شہری کے گائوں خانے سے گائیں ، بھیڑ اور بچھڑے اُڑالئے جب کہ چوروںنے صحن میں رکھے ایک آٹو کی بیٹری بھی اُڑالی ہے ۔ چوری کی بڑھتی وارداتوں پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر میں چوری کی وارداتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تازہ واقعے میں بٹنگو اننت نا گ میں ایک شہری محمد مقبول ڈار ولد محمد احسن ساکن شول بٹنگو اننت ناگ کے گائوں خانے سے چوروں نے 2گائے 2بچھڑے 2بھیڑدو بچھڑے اور صحن میں موجود آٹو کی بیٹری چوروں نے اُڑالی ۔ چوری کی بڑھتی وارداتوں پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ اننت ناگ میں مویشی چوری بے قابو ہوچکی ہے اور مویشی چور ہر روز کسی نہ کسی جگہ مویشیوں کو اُڑالیتے ہیں ۔ اس سلسلے میں لوگوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر چوروں کے خلاف کارروائی کرکے ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.