یوٹی میں تعینات فوجی اہلکاروںکی خود کشی کا سلسلہ جاری ؛ سرینگر اور جموں میں تعینات مزید دو اہلکار وں نے خود پر گولی چلاکر اپنا کام تمام کیا
سرینگر/23مارچ /سی این آئی// جموں اور سرینگر کے زیون علاقے میں تعینات دوفوجی اہلکاروں نے منگل کے روز اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کردی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات فوجی الکاروں کی جانب سے خود کشی کے واقعات برابر جاری ہے اور رواں برس اب تک دس فوجی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ادھر تازہ واقعے میں جموں میں ایک فوجی اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مار کر اپناکام تمام کردیا۔ مدھیہ پردیش کے نتیش مشرا اتوار دیر رات بلی چرانا علاقے میں رائے پیرکیمپ میںسنتری ڈیوٹی پر تھے،جب اْس نے خودکے سرمیںگولی مار دی۔وہ موقعہ پرہی ہلاک ہوگیااور پولیس نے طبی وقانونی لوازمات پورا کرنے کیلئے اس کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔حکام کے مطابق پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کاآغاز کیا ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اْسے متعلقہ یونٹ کے حوالے کیاگیا۔نتیش کے اس انتہائی اقدام کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ادھر سرینگر کے زیون علاقے میں بھی آئی ٹی بی پی اہلکاروںنے خود پر گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا کام تمام کر دیا ۔ یاد رہے کہ رواں برس اب تک جموں کشمیر میں تعینات کم سے کم دس فوجی اہلکاروںنے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے جبکہ گزشتہ برس بھی درجنوں فوجی اہلکاروں نے ذہنی تنائو کے چلتے اپنی زندگی ختم کی ہے ۔
Comments are closed.