کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ؛ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر/ شاہ محمود قریشی
سرینگر /22مارچ: مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے اوراس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے کی بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان میں وزرا ومشیر کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے اوراس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے کی بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔
Comments are closed.