امسال یاترا کے پر امن انعقاد کیلئے تیار ، یاترا کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی اور دیگر اقدامات اٹھائیں گئے ہیں/ وجے کمار

سنگباری عسکریت سے زیادہ کافی بڑا مسئلہ ، سنگبازوں کو بخشا نہیںجائے گا ، ہر سنگباز پر پی ایس اے کا ہوگا اطلاق

موسم گرما کے کیلئے حکمت عملی تیار ،امن میں رخنہ ڈالنے اور سیاحتی سیزن کو نقصان پہنچنے کی کوئی کارورائی برداشت نہیںہو گی

سرینگر /22مارچ: امسال امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ عسکریت سے زیادہ سنگباری کے معاملات ہے اور واضح کر دیا کہ جو بھی سنگباری کے واقعات میںملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موسم گرما کے کیلئے حکمت عملی مرتب دی گئی ہے اور کسی کو بھی امن میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیںدی جائے گی اور نہ ہی سیاحتی سیزن کو نقصان پہنچنے کی کوئی کارورائی برداشت ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ امسال امرناتھ یاتر کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے کڑے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور دن رات یاتروں کی حفاظتی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ گھپا کی جانب جانے والے راستوں پر موبائیل بینکروں کی تعمیر کے علاوہ سی سی ٹی وی بھی نصب کئے گئے اور کسی بھی یاتری کو سیول گاڑی میںجانے کی اجازت نہیںہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے وعدہ بند ہے اور اس کیلئے تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ اسی دوران آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ اس وقت عسکریت سے زیادہ سیکورٹی فورسز کیلئے سنگباری زیادہ معاملہ بناہوا ہے اور انہوںنے کہا کہ جو بھی سنگباری میںملوث پایا جائے گا اس کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ امن میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت دی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارورائی کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ جھڑپوں کے مقام پر کسی دوسرے جگہ سے نوجوان سنگباری کیلئے نہیں آتے ہیں جس کے بارے میں اکثر غلط خیال کیا جاتا ہے تاہم ایسا کچھ نہیںہے بلکہ ہم جب لوگوں کو محاصرے میںباہر آنے کیلئے کہتے ہیں تو اس وقت کچھ شر پسند عناصر نکل کر سنگبازی کرتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سنگبازوں کے ساتھ نمٹنے کیلئے ہم نے حکمت عملی مرتب دی ہے اور جو بھی سنگبازی کے وقعات میں ملوث پایا جائے گا ان کو پی ایس کے تحت بند کی جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری پہلی ترجیحی یہی ہے کہ امسال سیاحتی سیزن کو پُر امن طور پر نکلا جائے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیم کو جاری رکھنا ہے ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ منشیات بھی ایک بڑا چیلنج ہمارے سامنے بن چکا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے منشیات کو کشمیر بھیجنے کی کوششیں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میںوالدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان کو منشیات سے دور رکھا جائیں تاکہ ایک پُر امن ماحول کشمیر میں تیار کیا جا ئے اور نوجوان اپنے مستقبل کو سنوانے میں دھیان دیں ۔

Comments are closed.