وادی میں 129دنوں بعد دن کے درجہ حرارت 20ڈگری سے اوپر ریکارڈ

خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں کیلئے موسمی کلینڈر کیا جاری

محکمہ موسمیات نے 22 مارچ سے تین دنوں تک موسلا دھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی

سرینگر/19مارچ: خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں کیلئے موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے پیر پنچال کے آر پار ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران گزشتہ دن 129دنوں بعد دن کے درجہ حرارت 20ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ دن میںکھلی دھوپ نکلنے سے بہار جیسا سماں دیکھنے کو ملا ۔ دن بھی کھلی دھوپ نکلنے کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں قابل قدر بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میںپھر سے تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے اور بالائی علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔جمعہ کو جموں و کشمیر میں خوشگوار موسم جاری رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے 22 مارچ سے موسلا دھار بارش اور برف باری کے تین دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ‘توقع ہے کہ 21 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا لیکن 22 مارچ کو جموں و کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس سے 24 مارچ تک درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارش / برفباری کا امکان ہے۔’محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے اور بالائی علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔ اسی طرح کرگل میں درمیانے درجے کی برفباری جبکہ لیہہ میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔مغربی ہواؤں کی شدت کو دیکھتے ہوئے خطہ میں آورینج (نارنگی) الرٹ جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 سے 24 مارچ کے دوران ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔کسانوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ باغوں اور فصلوں پر 20 مارچ تک یا 25 مارچ کے بعد دواؤں کا چھڑکاؤ کرے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 21 سے 24 مارچ کے دوران جموں کی جانب سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

Comments are closed.