سال2020کے آغاز سے آج تک 275مسلح جھڑپیں ہوئی ،378ہتھیار اور 41آئی ای ڈی دھماکے بھی بر آمد / ڈی جی سی آر پی ایف
ہم جانتے ہیں کہ جنگجو سٹکی بم کا استعما ل کریں گے ، جو کہ ہمارے لئے نیا چلینج ، تمام یونیٹوں کو متحرک کیا گیا
سرینگر/19مارچ/سی این آئی// جموں کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی کی بات کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل سی آر پی ایف نے کہا کہ سال 2020میں 226جنگجو ئوںکو ہلاک کیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دلی میں سی آر پی ایف کی 82سالگرہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی سی آر پی ایف کلدیپ سنگھ نے کہا کہ سال 2020کی شروعات سے آج تک 226جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے 296جنگجو ئوں اور ان کے معاون کارکنوں کو حراست میںلیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سنگبازی کے واقعات میں 10فیصدی کمی آئی ہے ۔ ڈی جی سی آر پی ایف کے مطابق جموں کشمیر میں 275مسلح جھڑپیں ہوئی جبکہ اس دوران 378ہتھیار اور 41آئی سی ڈی دھماکے بھی بر آمد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور سی آر پی ایف نے مل کر جموں کشمیر میں سال 2020کے دوران جنگجو مخالف آپریشنوں میں 215جنگجوئوںکو ہلاک کیا گیا جبکہ امسال ابھی تک 11جنگجو ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں اعلیٰ جیش کمانڈر سجاد افغانی کو بھی ہلاک کیا گیا ۔ سٹکی بم کے بارے میں انہوںنے کہا کہ یہ سیکورٹی فورسز کیلئے ایک نیا چیلنج ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جانتے ہیںکہ جنگجوئوں اس کا استعمال کریں گے اس لئے سی آر پی ایف کے تمام یونیٹوںکو اس بارے میںپہلے ہی آگاہ کیا جا چکے ہیں۔ ڈی جی سی آر پی ایف کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں امن کے قیام کیلئے مصروف عمل ہے اور امن بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں جو بھی امن مخالف کاررائیوں میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کڑی کارورائی کی جائے گی اور اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔
Comments are closed.