جموں کشمیر میںامرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں / دلباغ سنگھ

یاترا کیلئے کس طرح کے حفاظتی انتظامات ضرورت ہے پوری طرح واقف ہے

سرینگر/19مارچ: جموں کشمیر میںامرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہم جانتے ہیںکہ امرناتھ یاترا کیلئے کس طرح کے حفاظتی انتظامات ضرورت ہے ۔ سی این آئی کے مطابق انگریزی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیںہے اور یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کس طرح کے حفاظتی انتظامات ضروری ہے اور یاتریوں کی حفاظتی اور یاترا کے پُر امن طریقہ سے انعقاد کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائیں جائیںگے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سی آر پی ایف کے ایک سنیئر آفیسر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امسال یاترا کی بڑی تعداد کی جموں کشمیر امد متوقع ہے اور کہا تھا کہ یاترا کے پُر امن طریقہ سے انعقاد کیلئے ہر طرح کے سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ اس کے تناظر میں جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میںامرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور جموںکشمیر پولیس اس کیلئے تیار ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 56دنوں پر محیط امرناتھ یاترا 28جون سے شروع ہو گی جبکہ یاترا کا اختتام 22اگست کو ہوگا ۔

Comments are closed.