جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی واپسی کیلئے مرکزی سرکار وعدہ بند ؛ حد بند کا عمل پورا ہونے کے ساتھ ہی انتخابات کرائے جائیں گے / نرملا سیتا رمن

سرینگر/19مارچ: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات حد بندی کے عمل کے اختتام کے ساتھ ہی کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوری عمل پروان چڑھ رہا ہے اور کسی بھی مین سٹریم جماعت کو انتخابات روکا نہیں جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کو سٹیٹ ہڈدینے کی وعدہ بند ہے تاہم سب کچھ وقت پر ہوگا۔ رمن کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات الیکشن کمیشن آف انڈیا کی منظوری کے بعدانجام دیا جائے گا۔ جس میں جموں کشمیر کے تمام طبقات کے نمائندوں کو برابر حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گااور انتخابات کو آزادانہ منصفانہ طریقے سے انجام دینے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے جس طرح سے ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی تھی جو ایک خوش آئند بات ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور حد بندی کے عمل کو مکمل ہونے کے بعد ہی اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہند کے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے عمل کو لوگوں نے خیرمقدم کیا ہے اور وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بڑی تعداد میں باہر آئے۔ وزیر خزانہ لوک سبھا میں جموں و کشمیر اور پانڈیچری بجٹ کے بارے میں گفتگو کا جواب دے رہی تھیں۔2021-22 کے بجٹ کو بعد میں ایوان زیریں نے منظور کرلیا۔انہوں نے کہا’’جموں و کشمیر میں امن و امان معمول پر آرہا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے۔ ہیں۔اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیرخزانہ نے کہا کہ ریل ، سڑک اور رہائشی منصوبے ترقی کر رہے ہیں۔جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حد بندی کے عمل کی تکمیل اور انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا انتخاب الیکشن کمیشن کے پاس ہونے کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں جس کا ثبوت گزشتہ برس منعقد ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کی شرکت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے منعقد ہوئے تھے اور اسی طرز پر اسمبلی الیکشن بھی منعقد ہوں گے ۔

Comments are closed.