ڈسٹرکٹ اسپتال شوپیان میں 6سالہ کمسن بچی زیر علاج

زائد المعیاد ادویات دینے پر والدین اور تیمارداربرہم،ملوثین کیخلاف کاروائی کا کیا مطالبہ

سرینگر /19مارچ / کے پی ایس : ڈسٹرکٹ اسپتال شوپیان میں نمونیا کی بیماری میں 6سالہ کمسن بچی زیر علاج ہے اور اس دوران اس کو زائد معیاد انجکشن دئے گئے ہیں ۔کشمیرپریس سروس کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میڈیا نمائندہ شکیل احمد نے بتایا کہ مذکورہ گذشتہ کئی دنوں سے نمونیا کی بیماری وجہ سے اسپتال ہذا میں زیر علاج ہے اور مذکورہ کو متعلقہ ڈاکٹروں نے انفیکشن دور ہونے کیلئے Monocef 125mgانجیکشن لینے کا مشورہ دیا تھا اور ٹیکے لینے کے بعد مریضہ کے تکلیف میں افاقہ ہونے کے بجائے اضافہ ہونے لگا تو بچی کے والدین اور اس کے ساتھ تیماردار گھبرا گئے ۔بتایا جاتا ہے جب مرض میں اضافہ کے بنیادی محرکات کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ انجیکشن جو لگائے گئے ہیں ۔وہ زائد معیاد ہے ۔عینی مشاہدہ کے بعد معلوم ہوا کہ انجیکشن کا Expiry Date _Oct 2020ہے جس سے والدین اور تیمارداروں میں فکر مندی لاحق ہوئی اور انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔نمائندہ کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے متعلقین کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔والدین اور تیمارداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال عملہ میں جو ملوث افراد ہیں ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسی حرکت انجام دینے کی کوئی ملازم جرات نہ کرسکے ۔

Comments are closed.